اہم ترین خبریںعراقمشرق وسطی

عراق میں شامی اور ترکش حکام کے درمیان اجلاس کا امکان

شیعیت نیوز: شامی اخبار الوطن نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ ترکی اور شام کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے سنجیدہ اقدامات متوقع ہیں۔

مذکورہ اخبار نے بتایا کہ اس سلسلے میں جلد ہی عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی اور شام کے حکام کا ایک اجلاس ہو گا۔

یہ طولانی مذاکرات کا ایک عمل ہو گا کہ جو ممکن ہے کسی سیاسی و زمینی معاہدے پر اختتام پذیر ہو۔

آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی نے ماسکو و بغداد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی تیسرے عنصر کی موجودگی کے بغیر میڈیا سے دور رہ کر شامی فریق کے ساتھ بیٹھیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے تبادلہ خیال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کردیا

الوطن نے مزید لکھا کہ دمشق و انقرہ کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کے حوالے سے مذاکرات اور بات چیت کا قدم ایران، روس، چین اور بعض عرب دوستوں بالخصوص سعودی عرب و متحدہ عرب امارات کی حمایت سے اٹھایا گیا ہے۔

شامی اخبار نے اس وقت دمشق اور انقرہ کے نمائندوں کے درمیان ممکنہ اجلاس کی خبر دی ہے جب ترکی کے صدر "رجب طیب اردگان” نے گزشتہ جمعے استنبول میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے ساتھ تعلقات برقرار نہ کرنے کی کوئی مناسب وجہ بھی ہمارے پیش نظر نہیں۔

انہوں اس بات پر زور دیا کہ ترکی، شام کے داخلی معاملات میں مداخلت کا خواہان نہیں۔

ترکی کے صدر نے کہا کہ ہم ماضی کی طرح شام کے ساتھ تعلقات میں وسعت کے خواہشمند ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button