اہم ترین خبریںپاکستان

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا

علامہ محمد تقی نقوی، علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا تحسین کے دستخطوں سے نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ مدارس دینیہ میں نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا ہے۔

2025 کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہونگے۔

واضح رہے کہ چیئرمین علامہ سید محمدتقی نقوی کی زیر نگرانی 21 دسمبر 2022ءکو نصاب کمیٹی کے اجلاس میں جدید تقاضوں کے مطابق نصاب تعلیم کا جائزہ شروع کیا۔

کمیٹی کے مختلف اجلاسوں میںنصاب تعلیم کو حتمی شکل دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب ؛ محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

نئے نصاب کے اجرا کا اعلامیہ چیئرمین نصاب علامہ محمد تقی نقوی،سیکرٹر ی جنرل وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا ملک محمد تحسین کے دستخطوں سے نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔

جبکہ مدارس کے سربراہا ن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ملحقہ دینی ادارے طلبہ کی نئے نصاب تعلیم کے مطابق تیاری کروائیں اور ان کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button