اہم ترین خبریںپاکستان

محرم سے قبل ہی کالعدم تکفیری گروہ کی پریس کانفرنس ،شر انگیزی کی کوشش

شیعیت نیوز:کالعدم تکفیری اور دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ نے محرم الحرام سے پہلے ہی پریس کانفرنس کر کے امن و امان کو تہ و بالا کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

ہزاروں بے گناہ اور معصوم پاکستانیوں کے قاتلوں کی تنظیم کا سربراہ کھلے عام پریس کانفرنس کے ذریعے انتشار پیدا کر رہا ہے ۔

کل تک جلوسوں کے منکر اور راستوں کو بند کرنے والے آج خود جلوس نکالنے کی بات کرتے نظر آتے ہیں ۔

بغض امام حسین علیہ السلام میں یہ لوگ اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ ہر کس و ناکس کو امام حسین علیہ السلام سے ملانے کی سعی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کے الیکٹرک نے محرم کے 10 ایام میں لوڈشیڈنگ کی تو احتجاجاً اسکے دفتر میں بیٹھ جائینگے، گورنر سندھ

کراچی میں بدنامِ زمانہ دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے سربراہ اورنگزیب فاروقی نے پریس کانفرنس کی جس میں شیعہ علماء کرام و ذاکرین کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی اور ان پہ پابندی لگائے جانے کی تگ و دو کی گئی۔

اس کالعدم تنظیم کے سربراہ نے نوحوں پر اعتراض کرتے ہوئے جلوس ہائے عزا کے روٹس پر سخت تنقید کر کے فتنہ انگیزی کی۔

اس کے ساتھ ساتھ گورنر اور حکومت کو دھمکیاں دیں جس میں کہا گیا کہ نتائج کے ذمہ دار حکمران ہونگے۔

ایسے دہشتگردوں کا کھلے عام پھرنا ملک و قوم کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

راستی اداروں کو چاہیے کہ ایسے عناصر کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button