دنیا

افغانستان میں فوجی کاروائیاں، اکیانوے طالبان واصل جہنم

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے طالبان گروہ کے کم از کم اکیانوے افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ کنڑ، ننگرہار، پروان، تخار، قندھار، ارزگان، غزنی، خوست، پکتیکا، فراہ اور ہلمند میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیوں میں طالبان گروہ کے اکیانوے افراد ہلاک ستّر زخمی ہوئے جبکہ تیرہ دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ کے اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبان گروہ کے، گرفتار کئے جانے والے افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب افغان سیکیورٹی فورسز نے صوبے بدخشان سے طالبان گروہ کے پریس شعبے کے انچارج کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ طالبان کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کسی بھی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button