لبنان

لبنان:کسی بھی مقام پرکوئی امن وامان خراب کرے گااس کے ساتھ سختی سے نمٹایاجائے گا۔ شیخ یزبک

العھد نیوزرپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے شعبہ قانون کے سربراہ شیخ محمدیزبک نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ حزب اللہ لبنان کی فوج اورامن وامان نافذکرنے والےادارے کی ہرممکن مدد کرے گی تاکہ ملک کے شمال سے جنوب اوروادی سے لے کرپہاڑتک ہرگوشہ وکنارکی حفاظت کر سکے اس لئے کہ ہمیں اپناوطن اورطاقتورفوج سب سے عزیزہیں اورہم ایک مزحمت کارکے ساتھ اس ملک کےعوام بھی ہیں۔

ذرائع کاکہناتھا کہ انہوں نےاس بات پرزوردیتے ہوئے کہاہےکہ جوکوئی دہشت گردملک کےکسی بھی جگہ عام شہری پرظلم کرے گااس کے ساتھ سختی سے نمٹایا جائے گا۔
انہوں نے کہا اس وقت عوام کوجس چیزکی اشدضرورت ہے وہ امن وسکون ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button