سعودی عرب

حسینی عزاداروں پر حملے کے بارے میں سعودی عرب کا دعوی

سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کے مشرقی علاقے میں شیعہ مسلمانوں کی امامبارگاہ پر حالیہ حملہ القاعدہ سے وابستہ افراد نے کیا ہے۔ فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان منصور الترکی نے کل بدھ کے روز یہ دعوی کیا کہ یہ حملہ ، منحرف عقائد کے پیروکاروں نے کیا ہے۔ "منحرف عقائد کے پیروکار” ایک ایسی اصطلاح ہے جسے سعودی حکام القاعدہ کے اراکین کے بارے میں استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پیر کی رات کو تین مسلح نقاب پوش افراد نے سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ کے شہر الاحساء کے ایک گاؤں میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر فائرنگ کرکے آٹھ عزاداروں کو شہید اور تیس سے زیادہ کو زخمی کردیا۔ اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ اس حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کی وزارت خارجہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں پر اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذہبی مراسم میں عوام کو سکورٹی فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button