لبنان

لبنان: سرحدی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری

شام سے ملحق لبنان کے سرحدی علاقوں میں تکفیری گروہ داعش اور النصرہ دہشتگردگروہ کے خلاف حزب اللہ لبنان اور اس ملک کی فوج کی کاروائیاں جاری ہیں۔ تکفیری دہشتگرد جنھیں مغرب اور بعض عرب ممالک کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت حاصل ہے، لبنان کے امن و امان کو درہم برہم کرنے اور اس ملک میں اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عرسال کالونی میں دراندازی کر کے ایک فوجی اڈے پر قبضہ کرناچاہتےتھے، جسے فوج کی ہوشیاری سے پسپا کردیاگیا۔ درایں اثنا جبھۃ النصرہ محاذ کے دہشتگرد جومشرقی لبنان کے راس الحرب فوجی اڈے پر قبضہ کرناچاہتے تھےحزب اللہ لبنان کے جوانوں کے ہاتھوں گرفتار کرلئےگئے جبکہ بعض موت کے گھاٹ اتار دیئےگئے۔ قابل ذکر ہے کہ تکفیری گروہ داعش اور النصرہ محاذ کے دہشتگردوں نے اگست کے مہینے میں لبنان کے عرسال علاقے پر حملہ کرکے تقریبا تیس لبنانی فوجیوں کواغوا کرلیا تھا جبکہ تین افراد قتل کردیئےگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button