سعودی عرب

شیخ باقر النمر کے اہل خانہ کی مجاہد عالم دین سے اظہار یکجہتی کی اپیل

شیعت نیوز: سعودی عرب میں گرفتار ہونے والے ممتاز عالم دین شیخ باقر النمر کے اہل خانہ نے اس مجاہد عالم دین کے ساتھ عالمی برادری سے اظہار یکجہتی کی اپیل کی ہے۔ ارنا کی رپور ٹ کےمطابق شیخ نمر باقر النمر کے اہل خانہ نے اس ممتاز عالم دین کے خلاف فوجداری عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس مرد مجاہد عالم دین کے ساتھ عالمی یکجہتی کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودي ذرائع کے مطابق عکاظ کي نمائشي فوجداري عدالت نے بدھ کو اپنے فيصلے ميں آيت اللہ شيخ باقر نمر کو سزائے موت سنائي ہے۔ نمائشي سعودي عدالت نے يہ فيصلہ ايسي حالت ميں صادر کيا ہے کہ انساني حقوق کے اداروں نے آيت اللہ باقر نمر کے لئے سعودي عرب کے اٹارني جنرل کے مطالبے پر سخت ردعمل ظاہر کيا تھا اور کہا تھاکہ سعودي عرب ميں عدالتوں کے فيصلوں ميں بين الاقوامي قوانين کي کھلي خلاف ورزي کي جاتي ہے- سعودي ذرائع کا کہنا ہے کہ آيت اللہ شيخ باقر نمر کو سعودي حکومت کي جانب سے انساني حقوق کي خلاف ورزي اور جنب البقيع کي حالت پر اعتراض،مذہب تشيع کو تسليم کرنے،موجودہ تعليمي نظام ميں تبديلي اور مشرقي علاقوں کے عوام کي انقلابي تحريک نيز عوام کے برحق مطالبات کي حمايت کي پاداش ميں گرفتار کرکے جيل ميں بند کيا گيا تھا -سعودي پوليس نےآٹھ جولائي دو ہزار بارہ کو پہلے آيت اللہ شيخ باقر نمر کي گاڑي کا پيچھا کرکے ان پر فائرنگ کي اور انہيں زخمي کرنے کے بعد گرفتار کرليا تھا – آيت اللہ شيخ باقر نمر دو سال سے زائد عرصے سے سعودي قيد خانے ميں بند ہيں – سعودي حکومت کے اٹارني جنرل نے پچيس مارچ دو ہزار چودہ کو آيت اللہ شيخ باقر نمر کے لئے عدالت سے سزائے موت کا مطالبہ کيا تھا-

متعلقہ مضامین

Back to top button