مشرق وسطی

بحرین: ستائیس بحرینی شہری گرفتار کر لئے گئے

بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے گزشتہ ہفتے کے دوران ستائیس بحرینی شہریوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ صوت المنامہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے سربراہ نبیل رجب نے منگل کے دن کہاکہ بحرین میں آل خلیفہ کے کارندوں نے گزشتہ ہفتے پانچ بچوں اور دو خواتین سمیت ستائیس بحرینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ جن میں سے دس افراد کو بعد میں آزاد کر دیاگیا۔ واضح رہے کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے عہدیداروں نے فروری سنہ دو ہزار گیارہ کے وسط میں شروع ہونے والی حکومت مخالف پرامن عوامی تحریک کو ختم کرنے کے لۓ تشدد کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ بحرین کے عوام کے پرامن مظاہروں کے آل خلیفہ کی کارندوں کے تشدد کے باعث اس ملک کے بہت سے شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بہت سوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button