مشرق وسطی

چالیس بحرینی شہری، اپنے ملک میں شہریت سے محروم

بحرین کے حقوق انسانی کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کےحکام نے گذشتہ دو برسوں کے دوران چالیش شہریوں کی شہریت سلب کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز نے ایک رپورٹ میں اس ملک کے شہریوں کی شہریت سلب کئے جانے اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم کئے جانے سے متعلق ٹھوس دستاویزات پیش کی ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گياہے کہ بحرینی حکام نے اب تک دو ہزار سے زیادہ بحرینیوں کی شہریت کے حق کو پامال کیا ہے اور گذشتہ دو سال میں چالیس بحرینیوں کی شہریت سلب کرلی ہے جبکہ ان کی تابعیت سلب کیا جانا، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی شق 15 کے منافی ہے جس کی رو سے ان کو، ان کی شہریت سے محروم نہيں کیا جاسکتا ہے۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے حالیہ برسوں میں بحرین کی آبادی تبدیل کرنے کے مقصد سے دسیوں ہزار غیر ملکیوں کو بحرین کی شہریت دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button