مشرق وسطی

یمن میں حوثی شیعوں کی جیت! سعودی نواز حکومت وزیر اعظم سمیت مستعفی، اب پاکستان کی باری

العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق یمن کی انقلابی جماعت انصار اللہ نے رسمی طور پر یمن کے وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ترجمان نے آج رسمی طور پر اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یمن کے وزیر اعظم باسندوہ نے اپنے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یمن کے سرکاری زرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یمن کی سرکاری فوج یمن کے انقلاب اور عوامی مطالبات کی با ضابطہ حمایت کر رہی ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی چھاونیوں نے بھی اس عوامی انقلاب میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر صنعا میں یمنی وزیر اعظم کے استعفی کے اعلان کے بعد وزیراعظم ہاوس اور سرکاری ٹی وی اسٹیشن کی عمارتوں پر قبضہ کر لیا۔ انصار اللہ کے ترجمان عبد السلام نے کہا کہ عوام کا بالکل ارادہ نہیں تھا کہ وہ ٹیلیویزن کی عمارت پر قبضہ کریں لیکن یمنی فوج کی فورتھ بریگیڈ نے جان بوجھ کر ایسی صورتحال پیدا کی جس کی وجہ سے عوامی کمیٹیوں کو ان سے مقابلے کے بعد سرکاری ٹی وی کی حفاظت کی خاطر اسکا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا پڑا۔ انہوں نے کہا اس وقت بھی عوامی کمیٹیوں کے ساتھ مقامی پولیس کے اہلکار ان عمارتوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button