مشرق وسطی

بحرین میں چارہزار سیاسی شخصیتیں آل خلیفہ کی جیل میں

بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نبیل رجب نے آل خلیفہ کی جیلوں میں ہزاروں سیاسی قیدیوں کی موجودگی کی خبر دی ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق نیبل رجب نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ستائیسویں اجلاس میں خطاب کے دوران آزادی وجمہوریت کے حامیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عبدالھادی الخواجہ ، مریم الخواجہ ، عبدالجلیل السنکیس اور ناجی فتیل جیسے انسانی حقوق کے حامیوں اورکارکنوں سمیت تقریبا چار ہزار افراد آل خلیفہ کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہيں۔ نبیل رجب نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان قیدیوں کا جرم صرف یہ ہے کہ انھوں نے آزادی وجمہوریت کے لئے پرامن مظاہروں میں شرکت کی ہے۔
بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نے انسانی حقوق کے سینتالیس اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے آل خلیفہ حکومت پر دباؤ ڈالیں۔
بحرین کے انسانی حقوق کے مرکز کا خیال ہے کہ سیاسی قیدیوں کی گرفتاری کا مقصد اس ملک میں تین سال سے زيادہ عرصے سے جاری تحریک آزادی کو دبانا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button