مشرق وسطی

داعش نے سوریامیں صوفیا کرام کے مزارت کومنہدم کردیا

السومریۃ نیوزرپورٹ کے مطابق گذشتہ روز بدنام زمانہ دہشت گردتنظیم "داعش”نےشام کے صوبہ دیرالزورکے مشرق میں واقع مختلف صوفیائے کرام کے مزارات کومنہدم کردیاہے۔

شامی انسانی حقوق کےخبررساں ایجنسی نے السومریۃ نیوزرپورٹرکوبتایا کہ داعش کےدہشت گردوں نےدیرالزورمیں واقع 2صوفیائے کے مزارات کومکمل طورپرمنہدم کردیاہے۔
دوسری جانب اسی صوبے کے مغرب میں شامی فورس کی طرف ان دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب فضائی کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں8دہشت گردہلاک جبکہ 40سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
خیال رہے گذشتہ ماہ اگست میں بدنام زمانہ دہشت گرد داعش نے شام کے مشرقی علاقے میں واقع مسجدعماریسار اورحضرت اویس قرنی جہاں ایران،لبنان اورعراق سے زائرین جوق درجوق آتے تھے پرحملے کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button