سعودی عرب

سعودی عرب عالم اسلام کو بدنام کرنے میں پیش پیش ہے

عالمی امور کے تجزیہ نگار عرفان علی نے کہا ہےکہ امریکہ ، آل سعود اور آل خلیفہ کے گٹھ جوڑ کے باوجود بحرین میں عوامی تحریک جاری ہے اور انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان سے آل خلیفہ کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ عرفان علی نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب تمام سازشوں کا حصہ اور عالم اسلام کو عالمی سطح پر بدنام کرنے میں پیش پیش ہے۔ وہ امریکہ اور اسرائیل کے پروگرام کو آگے بڑھانے کا آلۂ کار ہے۔ عرفان علی نے کہا بحرین کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بحرین میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کےبائیکاٹ کا اعلان کر کے یہ ثابت کردیا کہ وہ آل خلیفہ کی حکومت کو غیرقانونی سمجھتی ہیں اور وہ شاہی اور ڈکٹیٹر حکومت کے زیر نگرانی منعقد ہونے والے کسی بھی انتخابی عمل میں شرکت نہیں کریں گی اس لۓ کہ اس قسم کے انتخابات صاف اور شفاف نہیں ہوں گے اور دوسرے یہ کہ آل خلیفہ کے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ کی کوئي حیثیت نہیں ہوگی اور وہ ربڑ اسٹمپ کا کام انجام دے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button