عراق

عراق: داعش کے ہاتھوں بائیس شہری اغواء

دہشتگرد گروہ داعش نے عراق میں اپنے مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبۂ نینوا سے بائیس عام شہریوں کو اغواء کرلیا ہے۔ سومریہ خبر رساں ایجنسی نے صوبۂ نینوا کے ایک مقامی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے مسلح عناصر نے منگل کے دن شمالی نینوا میں واقع اسکی موصل دیہات پر کئي گاڑیوں کے ساتھ حملہ کرنے کے بعد اس دیہات کے بائيس باشندوں کو اغوا کر لیا۔ اغواء ہونے والوں میں عراق کے انتخابات کے دو سابق امیدوار بھی شامل ہیں۔ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے ان افراد کو اغواء کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ اس ذریعے کے مطابق اس دیہات کے باشندوں کی جانب سے داعش کے اقدامات کی مخالفت کۓ جانے اور اس سے مقابلے کے لۓ ایک گروہ تشکیل دیۓ جانے کا انتقام لینے کے لۓ اسکی موصل دیہات کے باشندوں کو اغواء کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ دہشتگرد گروہ داعش نے اس دیہات کی بجلی کاٹ دی ہے اور پانی بند کردیا ہے۔ دریں اثناء عراق کی فوج اور عوامی رضاکار دہشتگرد داعش کی نابودی اور موصل شہر کی آزادی کے لۓاپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button