سعودی عرب

سعودی عرب میں اسلامی آثار قدیمہ کی مسماری

masjid nabwiسعودی حکام نے مدینۃالنبی اور دوسرے شہروں میں اسلامی آثار قدیمہ کی مسماری پر خاموشی اختیار کی ہے۔

العالم نے اپنی آجکی رپورٹ میں انگریزی اخبار اینڈیپنڈنت کے حوالے سے اعلان کیا کہ مسجدالنبی میں مزید توسیع اور تعمیراتی کاموں کے بہانے اسلامی آثار قدیمہ کی مسماری جاری ہے لیکن ان اقدامات پرسعودی حکام مکمل خاموش ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں احتجاجات کے باوجود مسجدالنبی کے اطراف میں واقع تین مسجدوں کی مسماری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کےاسلامی اور علمی حلقوں نے اس طرح کے اقدامات پر اپنی تشویش اور ناراضگی کا اظہار کیاہے تاہم حکام ،ان تشویشوں پر کوئی توجہ نہیں دےرہے ہیں۔

واشنگٹن کے ایک تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مکۃالمکرمہ میں 95 فیصد اسلامی آثار قدیمہ ،مسجدالحرام میں توسیع کے بہانے مسمار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button