سعودی عرب

مشرقی سعودی عرب میں ایک بارپھرمظاہرے

saudiprotestسعودي عرب کے مشرقي علاقوں کے عوام نے ايک بار پھر حکومت مخالف مظاہرہ کيا اور حکومتي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي غير مشروط اور فوري رہائي کا مطالبہ کيا قطيف شہر کے عوام نے اتوار اور پير کي درميان شب آل سعود کي جيلوں ميں بند قيديوں سے اپني يکجہتي کا اظہار کيا جس وقت مظاہرين پر امن طريقے سڑکوں پر نکل کر اپنے مطالبات کے حق ميں آواز بلند کررہے تھے اسي وقت سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نےان پر حملہ کرديا –
مظاہرين نعرے لگارہے تھے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوجاتے وہ اپنا احتجاج جاري رکھيں گے مظاہرين ملک ميں غربت و بے روزگاري اور امتيازي پاليسيوں اور سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے –

واضح رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے سعودي عرب ميں حکومت مخالف مظاہروں ميں کافي شدت آگئي ہے گذشتہ آٹھ جولائي کو سعودي عرب کے حکومتي کارندوں نے ممتاز مذہبي رہنما آيت اللہ شيخ نمر باقر نمر پر قاتلانہ حملہ کيا جس ميں وہ بري طرح زخمي ہوگئے اور پھر سيکورٹي فورس نے انہيں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا تھا –

شيخ نمر کي گرفتاري کے بعد صوبہ الشرقيہ ميں لوگوں ميں شديد اشتعال پيدا ہوگيا جس پر لوگوں نے شديد مظاہرے کئے شيخ نمر کي گرفتاري کے خلاف ہونےوالے مظاہروں ميں شريک لوگوں پر سعودي سيکورٹي فورس نے فائرنگ کرکے کم ازکم چار افراد کو شہيد کرديا تھا –

اس درميان سعودي عرب کے ايک باخبر ذريعے نے خبردي ہے کہ حکومت نے مشرقي علاقوں کے عوامي مظاہروں کو کچلنے کےلئے نيشنل سيکورٹي گارڈ کے دستوں کو روانہ کرديا ہے سعودي عرب کے سرکردہ تجزيہ نگار حمزہ الحسن نے العالم سے اپني گفتگو ميں کہا ہے کہ آل سعود حکومت نے مشرقي علاقوں ميں عوامي احتجاجات ميں شدت اوراس کا دائرہ ملک کے ديگر حصوں ميں پھيلنے کے خوف سے مظاہرين کو کچلنے کے لئے الشرقيہ صوبے ميں نيشنل سيکورٹي گارڈ کے خصوصي دستوں کو روانہ کرديا ہے اس سعودي تجزيہ نگار کا کہنا ہے کہ حکومت کا يہ اقدام عوام کے سامنے اس کي بے بسي اور عاجزي کو ظاہر کرتا ہے حمزہ الحسن نے بتايا کہ نيشنل سيکورٹي گارڈ ميں سبھي فوجي آل سعود حکومت کے حامي قبيلوں سے تعلق رکھتے ہيں کہا کہ آل سعود حکومت نے ان دستوں کو بھيج کر يہ دعوي کيا ہے کہ وہ تيل کي تنصيبات کي حفاظت کو يقيني بنانا چاہتي ہے انہوں نے کہا کہ سعودي حکومت کا يہ دعوي جھوٹا ہے کيونکہ حکومت نے کئي سال پہلے امريکا کے تعاون سے سعودي تيل کي تنصيبات کے لئے الگ خصوصي دستے تشکيل دئے تھے –

سعودي عرب کے ايک اور تجزيہ نگار نضال حمادہ نے بھي کہا ہے کہ سعودي حکومت کا مشرقي علاقوں ميں فوج کے خصوصي دستے بھيجنے کا اقدام يہ ظاہرکرتا ہے کہ آل سعود حکومت عوامي مظاہروں سے بري طرح خوف زدہ ہوچکي ہے اور اس کو ملک ميں سياسي نظام کي تبديلي کے تعلق سے ہر آن خطرہ محسوس ہورہا ہے –

خليج فارس کے امور کےتحقيقاتي ادارے کے سربراہ علي الاحمد نے بھي پريس ٹي وي سے اپنے انٹر ويو ميں کہا ہے کہ سعودي عرب ميں جاري احتجاجي مظاہرے سنگين شکل اختيار کرتے جارہے ہيں انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملک کا مشرقي علاقہ سعودي حکومت کے کنٹرول سے نکل جائےگا اور ملک کے ديگر علاقوں ميں ان مظاہروں کا دائرہ پھيل جانے سے اس کا اثر تيل کي عالمي منڈيوں پر مرتب ہوگا کيونکہ سعودي عرب کے مشرقي علاقوں سے ہي سب سے زيادہ تيل نکالا جاتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button