سعودی عرب

سعودی عرب کے شہر القصیم میں حکومت مخالف مظاہرے

saudi protest shiaسعودي عرب کے صوبہ القصيم کے شہر بريدہ ميں سعودي شہريوں نے سڑکوں پر نکل کر جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي حمايت ميں بھرپور مظاہرہ کيا۔ مظاہرين حکومت کي استبدادي اور ظالمانہ پاليسيوں کے خلاف نعرے لگارہے تھے مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کو فوري طور پررہا کيا جائے۔ مظاہرے ميں قيديوں کے اہل خانہ بھي شريک تھے۔
مظاہرين نے سعودي حکام کو خبردار کيا کہ جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي صورتحال ابتر ہوتي جارہي ہے لہذا ان کو ہوش ميں آجانا چاہئے۔
سعودي عرب ميں آل سعود حکومت کي طرف سے اگر چہ اس بات کي بھرپور کوشش کي جارہي ہے کہ وہ ملک ميں جاري عوامي مظاہرے اور احتجاج کو فرقہ وارانہ رنگ دے ليکن حقيقت يہ ہے کہ سعودي عرب ميں بڑھتے ہوئے عوامي مظاہرے عوام کے حقوق کو حکومت کے ذريعے کھلے عام پائمال کئے جانے اور ان کي انفرادي و مذہبي آزاديوں کو سلب کرلئے جانے کا نتيجہ ہيں۔
سعودي عرب ميں گذشتہ ڈيڑ ھ سال سے مشرقي علاقوں ميں حکومتي پاليسيوں کے خلاف مظاہرے جاري ہيں جن کے دوران سيکورٹي اہلکار دسيوں افراد کو شہيد اور گرفتار کرچکے ہيں اور اب ان مظاہروں کا دائرہ ملک کے ديگر علاقوں تک بھي پھيل گيا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button