سعودی عرب

سعودی عرب،سات شیعہ رہا

saudiسعودی عرب کی حکومت نے سات شیعہ مسلمانوں کو آزاد کردیا ہے۔ 
موصولہ رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے صوبۂ الشرقیہ کے صدر مقام کی جیلوں میں چند ماہ سے قید ان سات شیعہ مسلمانوں کو گزشتہ شب آزاد کر دیا گیا۔ ان ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کۓ جانے والے کل تین سو پچاسی افراد میں سے ساٹھ افراد ابھی تک جیلوں میں ہیں۔واضح رہے کہ صوبۂ الشرقیہ میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے اور سعودی عرب کی حکومت ہمیشہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہے اور حالیہ چند مہینوں سے وہ مظاہرے کر کے سعودی عرب میں بنیادی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے الشرقیہ صوبے کے شیعہ مسلمانوں کے احتجاجات کو دبانے کے لۓ سیکورٹی فورسز کے ہزاروں اہلکار اس صوبے میں روانہ کۓ ہیں جنہوں نے مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گزشتہ ہفتے آل سعود کے فوجیوں نے الشرقیہ صوبے پر حملہ کر کے چار مظاہرین کو شہید کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button