عوام پر تشدد آل سعود کی کمزوری

حزب تجدیداسلامی کے سیکرٹری جنرل اور سعودی عرب کے امور کے ماہر محمد المصاری نے کہا ہے کہ عوام کو تشدد کا نشانہ بنانا آل سعود کی کمزوری کی علامت ہے۔انہوں نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آل سعود حقیقت میں کمزور ہے اور کاغذ کے گھر کی مانند ہے تاہم کہیں سے آندھی چلے تو یہ گھروندہ گر جائے۔انہوں نے کہا کہ آل سعود کی حکومت کے لئے عوام کی چھوٹی سے چھوٹی مانگ بڑی بن جاتی ہے کیونکہ وہ عوام کے مطالبات کو پورا کر کے اپنے اقدامات جاری نہیں رکھ سکتی۔
المصاری نے کہا کہ آل سعود نے گذشتہ ستر برسوں میں عوامی احتجاج اور مظاہروں کو کچلنے کے لئے تمام تر وسائل و ذرائع سے استفادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کی فوجی حمایت نہ ہو تو آل سعود کی بقا خطرے میں پڑ جائے گي اور اگر عوام اپنا احتجاج جاری رکھیں تو اس کی کمزوریاں ظاہر ہوتی جائيں گي۔








