سعودی عرب

صہیونی ،سعودی گٹھ جوڑ،امریکا سعودی عرب کو 60ارب ڈالر کا اسلحہ دے گا

israel-saudi-arabiaعالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حکومت نے سعودی عرب کو 60 ارب ڈالر کا فوجی جنگی ساز و سامان اور ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا براہ راست اور بالواسطہ غاصب صہیونی حکومت اسرائیل کو فائدہ پہنچے گا اور صہیونی ریاست کی خطے میں پوزیشن مزید مستحکم ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکا ،سعودی عرب کو ساٹھ ارب ڈالر کا اسلحہ ،جس میں ہیلی کاپٹراور جٹ طیارے  شامل ہیں ۔
ادھر امریکی وزارت خارجہ نے اس معاہدے کی تفصیلات کانگریس کوبھیج دی ہیں جس کی منظوری کے بعد معاہدے پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا،واضح رہے کہ یہ معاہدہ امریکی تاریخ میں اسلحے کی فروخت کا سب سے بڑا معاہدہ ہے ۔
اسلامی ذارئع کے مطابق امریکا کے ساتھ سعودی عرب کے اس معاہدے سے اسرائیل کو بھی بہت زیادہ مالی فائدہ پہنچے گاکیونکہ امریکی کمپنیاں اسرائیل کو مالیات ادا کرنے کی پابند ہیں اور امریکا کو مالی مدد فراہم کرنے سے خطے میں اسرائیل مضبوط ہو گا کیونکہ دنیا میں امریکا اسرائیل کا سب سے بڑا حامی اور مدد گار ہے۔
شیعت نیوز کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ایک ایسے ملک سے کیا گیاہے جس کا خطے میں ظاہری طور پر کوئی ایسا دشمن موجود نہیں کہ جس سے سعودی حکومت کو قومی سلامتی کا خطرہ لاحق ہو،اس لئے امریکا سے 60ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنا ایک سوالیہ نشان ہے؟تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکی اور سعودی حکام کے مابین اسلحہ کی تاریخی خرید و فروخت اس بات کی طرف بھی عندیہ دیتی ہے کہ صہیونی اور سعودی گٹھ جوڑ خاصا مضبوط ہے جس کے باعث مسلم امہ کا پیسہ سعودی خائن حکمران اسلحہ کی ایک بے کار ڈیل پر خرچ کر رہے ہیں کہ جس سے مستقل میں امت مسلمہ ہی مزید مشکلات سے دوچار ہو گی،شیعت نیوز کے تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودی حکمرانوں کو چاہئیے کہ ساٹھ ارب ڈالر کی بجائے تیس ارب ڈالر مسلم ممالک کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں کہ جس کے مثبت اثرات بھی مرتب ہوں،تجزیہ نگار کے مطابق سعودی عرب کی امریکا سے ساٹھ ارب اسلحہ کی خرید امت مسلمہ کے قلب میں ایک خنجر کی مانند ہے جس کو برداشت کرنا ممکن نہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button