Uncategorized

پاکستان:یوم عاشورا!!حکومتی رکاوٹوں کے باوجود تمام جلوس عزاء اختتام پذیر ہو گئے

ashura kaarchiملک بھر میں آج شہدائے کربلا نواسہ رسول (ص) و اہل بیت رسول اکرم (ص) اور امام حسین علیہ السلام کے جانثار ساتھیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس ہائے عزاء نکالے گئے۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں حکومتی رکاوٹوں اور ناصبی وہابی دہشت گردوں کی ناپاک سازشوں کے با وجود یوم عاشورا کے تمام جلوس ہائے عزاء خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں بشمول ،پاراچنار،کرم ایجنسی،پشاور،اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد،چنیوٹ،جھنگ،سیالکوٹ،سرگودھا،گوجرانوالہ،ملتان،ڈیرہ غازی خان،علی پور،بہاولپور،رحیم یار خان،صادق آباد،سکھر،لاڑکانہ،شکار پور،جیکب آباد،خیر پور میرس،حیدر آباد،نواب شاہ،خیر پور ناتھن شاہ،حب،لسبیلہ،میر پور خاص،کوئٹہ،ڈیرہ بگٹی سمیت کراچی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں سمیت قصبوں میں امام حسین علیہ السلام اور آپ علیہ السلامکے با وفا ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں یوم عاشور کے جلوس نکالے گئے،جلوس ہائے عزاء سے پہلے مجالس عزاء کا انعقا د کیا گیا تھ اجس میں علمائے کرام،زاکرین،شعراء نے کربلا کے بہتر شہداء اور امام حسین علیہ السلام پر یزیدی لشکر کی طرف سے ڈھائی جانے والی مصیبتوں کا تذکرہ کیا ،اس موقع پر ماتمی انجمنوں نے عزاداری کرتے ہوئے شہید کربلا کا پرسہ پیغمبر اکرم (ص) اور جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کو پیش کیا۔
یہ بات یاد رہے کہ ملک بھر میں آج شہادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے نکالے گئے یوم عاشورائے حسینی کے جلوسوں کو حکومتی رکاوٹوں اور ناصبی وہابی دہشت گردوں کی ناپاک سازشوں کا سامنا رہا تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تمام جلوس عزاء خیریت سے اختتام پذیر ہو گئے۔
کراچی:
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عاشورائے حسینی کا مرکزی جلوس منگل کی صبح ۸ بجے نشتر پارک سے برآمد ہو اجبکہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تبت سینٹر پہنچا جہاں عزاداران امام حسین علیہ السلام کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت نماز دوران مرکزی جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہو گیا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کی جانب سے عاشورائے حسینی کے جلوس ہائے عزاء کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے با وجود لاکھوں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے اپنے اہل و عیال کے ہمراہ جلوس عزاء میں شرکت کی،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے اے بی سینیا لائن میں گذشتہ شب (شب عاشور) کو نکالے جانے والے جلوس عزاء پر ہونے والا بم دھماکہ وقت سے پہلے ہو گیا جس کے سبب ایک شخص زخمی ہوا،واضح رہے کہ جلوس عزاء کے راستے میں بم کو پہلے سے ہی نصب کر دیا گیا تھا جس کا مقصد جلوس ہائے عزاء کو نشانہ بنانا تھا تا ہم جلوس عزاء کو مقررہ مقام تک پہنچنے میں تاخیر کے سبب جلوس عزاء سے پہلے ہی دھماکہ ہو گیا جس کے بعد علاقے میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے حکومتی نا اہلی اور ناصبی وہابی دہشت گردوں کی کاروائی کے خلاف زبردست احتجاج کیا ۔
لسبیلہ:
بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کی ایماء پر متعصب انتظامیہ نے یوم عاشور کو جلوس عزاء نکالنے پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم عزاداران امام حسین علیہ السلام کی جد وجہد کے نتیجہ میں لسبیلہ حب میں یوم عاشورائے حسینی کا جلوس انتہائی عقیدت و احترام سے نکالا گیا ۔
خیر پور میرس:
صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میرس میں بھی شب عاشور کو ناصبی وہابی دہشتگردوں نے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر حملہ کر دیا جس کے سبب چار عزاداران امام حسین علیہ شدید زخمی ہو گئے تھے تاہم تاحال متعصب پولیس انتظامیہ نے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی ہے۔
جھنگ:
صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں بھی کالعدم دہشتگرد گروہ سپاہ صحابہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے شب عاشور کو جلوس ہائے عزاء پر پتھراؤ کیا جس کے بعد فائرنگ کر کے عزاداران امام حسین علیہ السلام کو نشانہ بنا یا گیا،پولیس انتطامیہ کی نا اہلی کے سبب چوبیس گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button