سانحہ نمائش چورنگی : شہید اسکاؤٹس کے قتل کا مقدمہ شناخت کے باوجود نا معلوم افراد کے خلاف درج

سانحہ نمائش چورنگی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے دو شیعہ اسکاؤٹس زین العابدین اور محمد اظہرعلی کے قتل کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرکے مقدمہ کو خراب کرنے کی سازش تیار کر لی گئی ہے۔شیعہ عمائدین ،رہبران اور علمائے کرام کو چاہئیے کہ اس حکومتی سازش کے خلاف آواز بلند کریں تا کہ شہداء کے خون کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جا سکے اور حکومت کی سازش کو جو اس نے کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کی ایماء پر تیار کی ہے اسے ناکام بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ پولیس نے شہر بھر میں چھاپہ مار کر کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنوگی کے پچاس سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ منطور وسان نے امن وامان کی صورتحال کے عنوان سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ شہر بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔







