Uncategorized

سندھ:ناصبی دہشت گرد احمد لدھیانوی سمیت ایک سو پینتیش افراد کا داخلہ ممنوع

Malik-Ishaq-543سند ھ حکومت نے کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی اور خادم حسین دھلو سمیت ،پنجاب،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے ایک سو پینتیس مذہبی اسکالرز پر محرم الحرام کے دوران سندھ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ سندھ سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی اور خادم حسین ڈھلو سمیت تینوں صوبوں سے ایک سو پینتیس مذہبی اسکالرز پر صوبہ سندھ میں داخلہ پر ایم پی او ١٩٦٠کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کا داخلہ سندھ میں محرم الحرام کے دوران اس لئے ممنوع قرار دیا گیا ہے تاکہ یہ لوگ فرقہ واریت کو ہوا نہ دیں اور امن وامان کی صورتحال کو خراب نہ کر سکیں۔
سندھ میں داخلہ ممنوع قرار پانے والو ں میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری،حافظ حسین احمد ،کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی،خادم حسین ڈھلو،عبد الحسین تونسوی،اشرف حسین شاہ،عبد القادر روپالوی،قاضی مظہر حسین سمیت دیگر شامل ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے والوں میں صوبہ پنجاب سے ٩٣ مذہبی شخصیات،٣١ خیبر پختونخواہ سے،اور ١١ شخصیات خیبر پختونخواہ سے شامل ہیں جن پر ساٹھ روز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔جبکہ اس کے علاوہ ٤٢٩ دیگر افراد پر بھی سندھ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو کہ ساٹھ روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button