Uncategorized

کراچی:شہید تابش حسین لبیک یا حسین (ع) کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں سپرد خاک

shiitenews shaheed tabishدو روز قبل کراچی میں متعصب پولیس انتظامیہ کی دہشت گردی کے نتیجہ میں شہید ہونے والے معصوم اور بے گناہ شیعہ نوجوان شہید تابش حسین کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کراچی کے قبرستان وادئ حسین میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اٹھائیس سالہ بے گناہ شیعہ نوجوان شہید تابش حسین ولد توفیق حسین کو آج کراچی کے قبرستان وادئ حسین مین آہوں ،سسکیوں اور لبیک یاحسین (ع) کے فلگ شگاف نعرو ں کی گونج میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید تابش حسین کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں بعد نماز ظہرین مولانا حسن ظفر نقوی کی اقتدا ء میں ادا کی گئی جہاں شہر بھر سے سیکڑوں شیعیان حیدر کرار نے شرکت کی اور شہید کی نماز جنازہ ادا کی،اس موقع پر مولانا علی محمد،علامہ آفتاب حیدر جعفری ،مولانا حیدر عباس،مولانا عقیل موسیٰ ،مولانا میر حسین سمیت دیگر موجود تھے۔
شہید تابش حسین کی نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ آہوں ،سسکیوں اور لبیک یاحسین (ع) ،شہید کی جو موت ہے ،وہ قوم کی حیات ہے ،کے فلگ شگاف نعروں میں وادئ حسین قبرستان لے جایا گیا جہاں شہید کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ بات یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی پولیس کے متعصب پولیس افسران کی ایماء پر شہید تابش حسین کو گولی مار کر ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا تھا،جبکہ اس سے قبل چند روز قبل ان کو ان کے گھر سے قانون نافذ کرنے والے حساس اداروں کے اہلکاروں نتے چھاپہ مار کاروائی کر کے ان کو اغوا کر لیا تھا تاہم چند روز گذر جانے کے بعد چار دیگر گرفتار کئے گئے شیعہ نوجوانوں ذکی کاظمی،علی کاظمی،محسن اور صفدر عباس کو پولیس کی حراست میں دے دیا گیا جبکہ جھوٹے پولیس مقابلے کا ڈرامہ کرتے ہوئے شہید تابش حسین کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔
 

متعلقہ مضامین

Back to top button