ایران

بحری جہاز حادثہ، جنوبی کوریا کے صدر کے نام تقزیتی پیغام

hasanrohani5اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں جنوبی کوریا کے صدر سے بحری جہاز کے حادثے میں تین سو افراد کے مارے جانے پر تعزیت کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب حسن روحانی نے جنوبی کوریا کے صدر پارک گون ھہ کے نام تعزیتی پیغام میں بحری جہاز کے حادثے میں تین سو افراد کے مارے جانے پر جنوبی کوریا کی حکومت و قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے جنوبی کوریا کی مسافر بردار کشتی سی وول جزیرہ جیجو میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر غرق ہوگئی جس کے نتیجے میں تین سو پچیس مسافر ہلاک ہوگئے۔ اس تفریحی جہاز پر چار سو پچہتر افراد سوار تھے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے بحری جہاز کے اس حادثے میں تین سو پچیس مسافروں کی ہلاکت پر اپنی قوم سے معافی مانگي ہے جبکہ اس ملک کے مستعفی وزیر اعظم اب تک دو مرتبہ اپنی قوم سے معافی مانگ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے بحری جہاز کے غرق ہونے کی وجوہات معلوم نہيں ہوسکی ہیں تاہم بتایا جاتا ہے کہ جہاز کی گنجائش سے تین گنا زیادہ وزن کی بنا پر یہ بھیانک حادثہ رونما ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button