ایران

بروجردی: جوہری مسئلے پر قومی اتفاق رائے ہے

iran armyایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے وضاحت کی کہ جنیوا سمجھوتے پر ایران کی نگاہ ، ایک روشن افق سمجھوتے کے عنوان سے رہی ہے کہ جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ایران کے جوہری کیس کو ختم کرنا اور پابندیوں کےخاتمے اور اور ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر تاکید کی گئی ہے۔ "علاءالدین بروجردی” نے ایران کی پرامن جوہری سرگرمیوں کے بارے میں ہر قسم کی تشویش پر مبنی دعوؤں کو ناقابل توجہیہ قرار دیا اور کہا کہ اگر ایران میں یورینیئم کی افزودگی کی طاقت نہ ہوتی تو آج بیس فیصد ایندھن فراہم کرنے میں جوہری توانائی کی عالمی ایجینسی کی کوتاہی کو دیکھتے ہوئے دس لاکھ کینسر کے بیماروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوجاتا۔ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے ایران کے خلاف بعض امریکی حکام کی جانب سے فوجی آپشن کی دھمکی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اعلی حکام کو ایران کی فوجی توانائی کا اچھی طرح اندازہ ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ان کی معمولی سی غلطی علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button