ایران

یکم اپریل ، اسلامی جمہوریۂ ایران کے ظہور کا دن ہےاحمدی نژاد

nijad1اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے 12 فروردین مطابق یکم اپریل کو ایران میں اسلامی جمہوریہ کے وجود اور ظہور کا دن قرار دیا ۔
صدر مملکت جناب محمود احمدی نژاد نے آج ایران کی کابینہ کے اجلاس میں 12 فروردین مطابق پہلی اپریل کی تاریخ کو ایران میں اسلامی جمہوریہ کا وجود و ظہور میں آنے کا دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن اسلامی جمہوریۂ ایران کے نظام کو عوام کے 98.2 فیصد ووٹوں سے استحکام حاصل ہوا اور ایک بار پھر ایران کی تاریخ میں ایک اور واقعہ رونما ہوا – واضح رہے کہ ایران کی قوم نے 12 فروردین 1358 ہجری شمسی مطابق 31 مارچ 1979 کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پہلے انتخابات میں حصہ لے کرایران کے اسلامی جمہوری نظام کے حق میں 98.2 فیصد ووٹ دیئے تھے –

متعلقہ مضامین

Back to top button