ایران

دشمن پہلے سےزیادہ رسواہوچکاہے

shiite_imami_kashani-300x228

تہران کے خطیب نمازجمعہ نےکہا ہے کہ ایران کی حق بجانب ترقی پردشمنوں کی مخالفت نےانھیں پہلے سے زیادہ رسواکردیاہے۔شیعت نیوز کے نماءندے کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ محمدامامی کاشانی نےنمازجمعہ کےخطبوں میں کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی اورحکام نے بارہاتاکید کی ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پوری طرح پرامن ہیں اور ایران ایٹمی ہتھیاربنانے کی کوشش نہيں کررہاہے اورمغربی ممالک بھی یہ بخوبی جانتے ہيں لیکن جھوٹے دعؤوں کےذریعے ایران کی

 ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔آیت اللہ امامی کاشانی نےعراقی انتخابات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ دشمن نہيں چاہتاکہ قومیں اپنی تقدیرکافیصلہ خود کریں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کاخیال ہے کہہرجگہ بالخصوص عراق سمیت پڑوسی ممالک کےعوام اپنی تقدیر کافیصلہ خود کریں نہ یہ کہ اغیار انھیں گائڈ لائن دیں۔تہران کےخطیب نمازجمعہ نے یوم اسلامی جمہوریہ کوخراج تحسین پیش کرتےہوئے کہا کہ پہلی اپریل انیس سواناسی کواسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعدہونےوالے ریفرینڈم میں ایران کےاٹھانوے فیصدعوام نےاسلامی جمہوریہ ایران کےحق میں ووٹ دیاتاکہ معاشرے کی سیاست ، معیشت اورثقافت اسلام کی بنیاد پرقائم ہو۔آیت اللہ امامی کاشانی نےآخرمیں رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے اس سال کودونی محنت اورچوگنی خدمت کاسال قراردئےجانے کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہاکہ یہ تمام میدانوں میں ذاتی اور سماجی لحاظ سے مثبت تبدیلی کاباعث ہوناچاہئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button