یمنی افواج نے سعودی رابغ ریفائنری کو نشانہ بنایا، ترجمان یمنی مسلح افواج

23 نومبر, 2026 15:54

شیعیت نیوز : یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کی سرزمین کے اندر دو بڑی فوجی کارروائیاں انجام دیتے ہوئے رابغ آئل ریفائنری اور وادی الدواسر کے علاقے میں ایک ریڈار تنصیب کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے فضل سے پہلی کارروائی میں رابغ آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا اور حملہ براہ راست اپنے ہدف پر لگا۔

یہ بھی پڑھیں : راس تنورہ، ابقیق اور رابغ سمیت سعودی عرب میں چھ بڑی کارروائیاں، یمنی مسلح افواج

ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی دو مراحل میں انجام دی گئی، جس کے دوران وادی الدواسر میں نصب ایک ریڈار تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بھی کامیابی سے اپنے ہدف تک پہنچی اور اس کے مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے۔

یہ کارروائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب یمن پر سعودی رجیم کی جارحیت جاری ہے اور یمنی مسلح افواج کے ترجمان اس سے قبل بتا چکے ہیں کہ آل سعود نے صرف 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 71 حملے کیے۔ اس سے پہلے بھی یمنی افواج راس تنورہ، ابقیق اور رابغ سمیت سعودی عرب کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنا چکی ہیں۔

4:05 شام نومبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔