تعز اور لحج میں 7100 مربع کلومیٹر علاقہ آزاد، ترجمان یمنی مسلح افواج

18 نومبر, 2026 19:06

شیعیت نیوز : ترجمان یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ آل سعود کی جارحیت کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن «واللہ من ورائھم محیط» کے دوران تعز اور لحج کے دو صوبوں کے 10 علاقوں کو محفوظ بنا لیا گیا ہے، جن کا مجموعی رقبہ تقریباً 7 ہزار 100 مربع کلومیٹر ہے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سعودی حمایت یافتہ فورسز کے 12 فوجی محاذوں کو، جو 60 بریگیڈز پر مشتمل تھے، شکست دی گئی۔ یہ فورسز ایک سعودی افسر کی نگرانی میں سرگرم تھیں۔ سینکڑوں گاڑیاں اور بکتر بند گاڑیاں تباہ، ناکارہ یا قبضے میں لی گئیں، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور فوجی ساز و سامان بطور مال غنیمت ہاتھ آیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں ناکامی کے بعد سعودی اتحاد کے مشترکہ کمانڈر کی برطرفی

ترجمان یمنی مسلح افواج نے کہا کہ سعودی رجیم 12 برس سے یمنی عوام کے خلاف جارحیت اور محاصرہ جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ حملے باب المندب اور یمن کے اسٹریٹجک علاقوں پر قبضے کے امریکی سامراج اور صیہونی منصوبے کی خدمت میں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ آپریشن جنوبی صوبوں کے عوام کے خلاف نہیں، کیونکہ وہ بھی سعودی جارحیت اور تسلط کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محاصرے کے بدلے محاصرے اور شدت کے بدلے شدت کے اصول کے تحت سعودی عرب کی گہرائی میں فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی، جب تک جارحیت بند اور یمنی عوام کا محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا۔ ترجمان نے دنیا کو یقین دلایا کہ سعودی حمایت یافتہ فورسز کی شکست کے بعد باب المندب میں جہاز رانی زیادہ محفوظ ہو گئی ہے۔

7:13 شام نومبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔