لحج میں سعودی حمایت یافتہ فورسز پر چھ بیلسٹک میزائل داغے، ترجمان یمنی فوج
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ یمنی میزائل فورس نے صوبہ لحج میں آل سعود کی مالی معاونت سے چلنے والی فورسز کے قعوہ کیمپ اور اس سے ملحقہ مقامات پر چھ بیلسٹک میزائلوں سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔
ترجمان یمنی فوج کے مطابق میزائلوں نے ایک سعودی افسر کی کمان میں جمع فورسز کو براہ راست اور درست نشانہ بنایا اور وہاں موجود بڑی تعداد میں گاڑیاں اور فوجی سازوسامان بھی تباہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی لحج میں سعودی حمایت یافتہ فورسز کے اجتماعات کے خلاف پیشگی حملوں کا حصہ ہے، جو ساحلی پٹی، المضاربہ اور خور عمیرہ کے محاذوں پر جاری وسیع کارروائی کے ساتھ انجام دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : لحج میں یمنی افواج کی بڑی پیش قدمی، سعودی حمایت یافتہ عناصر کی پسپائی
ادھر سعودی حمایت یافتہ فورسز نے ذوباب ایئرپورٹ اور باب المندب کے علاقے سے اپنی فورسز کے انخلا کا اعلان کیا ہے اور عدن کے دفاع کو ترجیح قرار دیا ہے، جبکہ یمنی افواج ان علاقوں میں تعینات ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یمنی افواج لحج میں پیش قدمی کرتے ہوئے عدن سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ چکی ہیں۔
ترجمان یمنی فوج نے یہ بھی بتایا کہ یمنی افواج نے ریاض کے علاقے میں مشرق مغرب تیل پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 5 اور 6 کو دو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق سعودی رجیم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 75 حملے کیے، جن میں شہری شہید و زخمی ہوئے، اور کشیدگی کے آغاز سے اب تک سعودی حملوں کی مجموعی تعداد 5095 تک پہنچ گئی ہے۔







