لحج میں یمنی افواج کی بڑی پیش قدمی، سعودی حمایت یافتہ عناصر کی پسپائی
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے صوبہ لحج کے المضاربہ اور راس العارہ محاذوں پر بڑی پیش قدمی کرتے ہوئے آل سعود کے حمایت یافتہ عناصر کو پسپا کر دیا ہے، جبکہ یمنی جنگی میڈیا نے اس کارروائی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کر دی ہیں۔
جاری کردہ تصاویر میں ایک سعودی افسر کی کمان میں موجود سعودی حمایت یافتہ عناصر کو المضاربہ اور العارہ کے علاقوں سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک اعلیٰ یمنی عسکری ذریعے کے مطابق عمالقہ بریگیڈ اور درع الوطن فورسز کے دسیوں ہزار اہلکاروں کو ان وسیع علاقوں سے پسپا کر دیا گیا، جو کئی ہفتوں کی لڑائی کے بعد عدن کی جانب فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : صنعاء میں سعودی اتحاد سے وابستہ 600 قیدیوں کی یکطرفہ رہائی
عسکری ذریعے نے بتایا کہ یمنی فوج نے 3 ہزار مربع کلومیٹر سے زائد علاقہ آزاد کرایا ہے، جس میں زیادہ تر پہاڑی سلسلے شامل ہیں۔ ان کے مطابق یہ آپریشن باب المندب کو محفوظ بنانے کے مقصد سے انجام دیا جا رہا ہے اور اس اسٹریٹجک فتح سے آبنائے میں جہاز رانی کا تحفظ مضبوط ہوگا۔
ذریعے نے کہا کہ یمنی افواج نے اس جنگ میں میزائل یونٹوں، ڈرونز اور فضائی دفاعی نظام کا استعمال کیا، اور سعودی عرب کے ہزاروں فضائی حملے بھی اس کے حمایت یافتہ عناصر کو تحفظ فراہم نہ کر سکے، جس کے نتیجے میں انہیں میدان جنگ سے فرار ہونا پڑا۔







