یمن میں ناکامی کے بعد سعودی اتحاد کے مشترکہ کمانڈر کی برطرفی
شیعیت نیوز : یمن کے محاذ پر مسلسل پسپائی کے بعد سعودی رجیم نے یمن پر جارحیت کرنے والے سعودی اتحاد کے مشترکہ کمانڈر کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ شاہی فرمان کے ذریعے انہیں مشترکہ افواج کی کمان سے ہٹا کر وزیر دفاع کا عسکری امور کا مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق سعودی مسلح افواج کے سربراہ کو ان کے موجودہ عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ افواج کی کمان کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وزیر دفاع کی سفارش پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : لحج میں سعودی حمایت یافتہ فورسز پر چھ بیلسٹک میزائل داغے، ترجمان یمنی فوج
یہ برطرفی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آل سعود کی حمایت یافتہ فورسز باب المندب اور ذوباب کے علاقوں سے پسپا ہو کر عدن کے دفاع کے لیے پیچھے ہٹ چکی ہیں، جبکہ یمنی افواج صوبہ لحج میں پیش قدمی کرتے ہوئے عدن سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سعودی اتحاد کے کمانڈر کی برطرفی کی ایک اہم وجہ 2015 سے یمن پر جاری جارحیت کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی ہے، اور مبصرین اس فیصلے کو سعودی اتحاد کی حالیہ بڑی ناکامیوں کا اعتراف قرار دے رہے ہیں۔







