عراق کے صوبہ دیالی میں تکفیری داعش کا سرغنہ خطاب جزیرہ جہنم واصل

23 نومبر, 2026 15:59

شیعیت نیوز : عراق کی قومی سلامتی ایجنسی نے ملک کے مشرقی صوبہ دیالی میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ایک اہم سرغنے کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے، جو خطاب جزیرہ کے فرضی نام سے سرگرم تھا۔

عراقی قومی سلامتی ایجنسی کے مطابق اس کی فورسز نے دہشت گرد سرغنے کی نقل و حرکت کی انٹیلی جنس نگرانی کے بعد صوبہ دیالی میں اس کے ٹھکانے کی نشاندہی کی اور کارروائی کے دوران مسلح جھڑپ میں وہ ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے متعدد ساتھی زخمی ہو کر فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : دمشق میں تکفیری داعشی جولانی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا شیعہ شہری تاوان کی ادائیگی کے باوجود قتل

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد داعش کے تنظیمی ڈھانچے میں کئی اہم کمانڈنگ عہدوں پر فائز رہا، جن میں الوقف یونٹ کی کمان اور عمر الفاروق سیکٹر کے فوجی کمانڈر کا عہدہ بھی شامل تھا۔

عراقی قومی سلامتی ایجنسی کے مطابق یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور حشد الشعبی کے ٹھکانوں پر حملوں کے علاوہ ان شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا جو سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے تھے۔ ایجنسی نے داعش کے عناصر کا تعاقب جاری رکھنے اور اس تکفیری گروہ کے خطرے کے مکمل خاتمے تک اس کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

4:11 شام نومبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔