جدہ بندرگاہ کا انجام ایلات سے مختلف نہیں ہوگا، سینئر انصاراللہ رہنما

21 نومبر, 2026 16:56

شیعیت نیوز : انصار اللہ یمن کے سینئر رہنما نے یمن پر سعودی رجیم کے مسلسل حملوں کے تناظر میں خبردار کیا ہے کہ بندرگاہ جدہ کا انجام بندرگاہ ایلات سے بہتر نہیں ہوگا، جو یمن کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں دو سال تک بند رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یمن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان فاصلہ، یمن اور سعودی بندرگاہوں بالخصوص جدہ کے درمیان فاصلے سے کہیں زیادہ ہے، لہٰذا جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب کے اندر واقع بندرگاہیں یمنی حملوں سے محفوظ ہیں، انہیں ایلات کے انجام کو سامنے رکھ کر اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض ایئرپورٹ اور تیل پائپ لائن پر یمنی افواج کے ڈرون حملے

دوسری جانب آل سعود کی جارحیت بدستور جاری ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے آج صوبہ تعز کے ضلع المخا کو آٹھ مرتبہ بمباری کا نشانہ بنایا، جبکہ علاقے کی فضاؤں میں جنگی طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔ یمنی حکومت کے مطابق سعودی حملوں میں عوامی املاک کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں یمنی عوام شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی رجیم نے یمن پر حملوں کے نئے سلسلے میں جان بوجھ کر شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے، بالخصوص بندرگاہوں، تیل و گیس کی تنصیبات اور پیداواری کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ یمنی مسلح افواج ان حملوں کا جوابی ردعمل دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔

1:47 صبح نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔