سعودی رجیم نے 24 گھنٹوں میں یمن پر 71 حملے کیے ہیں، ترجمان یمنی مسلح افواج
شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی رجیم کی سربراہی میں قائم اتحاد نے 71 فضائی اور میزائل حملوں کے ذریعے یمن کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔
ترجمان کے مطابق ان حملوں میں البیضاء، عمران، حجہ، صعدہ، لحج، تعز، الجوف اور مأرب کے صوبوں کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ یہ حملے خمیس مشیط اور طائف کے فضائی اڈوں سے اڑنے والے ایف 15 اور ٹائفون طیاروں کے ذریعے کیے گئے، جبکہ جیزان کی جانب سے میزائل بھی داغے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : یمن پر 24 گھنٹوں میں 103 سعودی فضائی حملے کیے گئے، ترجمان یمنی فوج
جنرل یحییٰ سریع نے بتایا کہ حالیہ کشیدگی کے آغاز سے اب تک آل سعود کی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن پر فضائی اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 500 تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب یمنی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر سعودی فضائی حملوں میں 9 شہری شہید اور 14 زخمی ہوئے، شہداء میں تین بچے جبکہ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔






