صنعاء میں سعودی اتحاد سے وابستہ 600 قیدیوں کی یکطرفہ رہائی

15 نومبر, 2026 15:05

شیعیت نیوز : یمن کی قومی کمیٹی برائے امور اسیران نے سعودی دشمن سے وابستہ افواج کے 600 قیدیوں کو یکطرفہ طور پر رہا کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے 2015ء میں یمن پر جارحیت کے آغاز کے بعد سے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا یکطرفہ رہائی آپریشن قرار دیا گیا ہے۔

صنعاء میں عالمی ریڈ کراس کے نمائندوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ نے بتایا کہ اس سے قبل مختلف مراحل میں 2612 قیدی بغیر کسی تبادلے یا معاوضے کے رہا کیے جا چکے ہیں۔ رہا ہونے والوں کو مختلف محاذوں، خصوصاً سرحدی علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا، اور ان میں بزرگ اور بیمار قیدی بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں قطیف کے دو شیعہ کارکنوں کو سزائے موت

کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہم قیدیوں کے معاملے کو انتقام کی نظر سے نہیں بلکہ انسانی نقطۂ نظر سے دیکھتے ہیں، جبکہ دوسری جانب کی جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں اور اس نے رہائی کے لیے کوئی انسانی اقدام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صنعاء قیدیوں سے متعلق معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، تاہم سعودی عرب نے دوسری جانب اور اقوام متحدہ کو ہدایت دی ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے عمل کو آگے بڑھنے سے روکا جائے۔ عالمی ریڈ کراس نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کے نمائندوں نے رہائی سے قبل ہر قیدی سے انفرادی ملاقات کی اور ان کی گھر واپسی میں معاونت فراہم کی۔

3:20 شام نومبر 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔