لبنانی حکومت غاصب اسرائیل کی جارحیت پر محض تماشائی بنی ہوئی ہے، حزب اللہ

22 نومبر, 2026 14:04

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان نے لبنان کے 83 ویں یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ لبنانی حکومت نے اپنے وزارتی اعلامیے، بالخصوص اس کی چوتھی شق میں سرحدوں کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کی تھی، مگر افسوس کہ حکومت صیہونی دشمن کو اس کے جرائم پر جواب دہ ٹھہرانے کے لبنانی عوام کے حق سے دستبردار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ غاصب اسرائیل کی کھلی خلاف ورزیوں اور حملوں کے باوجود حکومت محض تماشائی بنی ہوئی ہے اور انہیں روکنے کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہی، بلکہ اس کے برعکس اپنے ہی عوام اور ان کی مزاحمت کے مقابل کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر مزید اسرائیلی قبضے کی کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، حزب اللہ

حزب اللہ نے کہا کہ حکومت اپنی فوج کو بھی حملوں کے خطرے سے دوچار کر رہی ہے، حالانکہ ملک کا بنیادی مسئلہ لبنانی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کا تسلسل ہے۔

حزب اللہ لبنان نے زور دیا کہ آج تمام لبنانی عوام کو متحد ہو کر قومی اتحاد برقرار رکھنا چاہیے تاکہ آزادی کا تحفظ کیا جا سکے، سرزمین اور قیدیوں کو واپس حاصل کیا جا سکے اور جنوبی لبنان کی تعمیر نو ممکن ہو، اور لبنانی عوام، فوج اور مزاحمت کو ایک قوم کی حیثیت سے آزادی، سرزمین اور قومی عزت و وقار کا دفاع کرنا ہوگا۔

2:13 شام نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔