یمن پر 24 گھنٹوں میں 103 سعودی فضائی حملے کیے گئے، ترجمان یمنی فوج

09 نومبر, 2026 17:43

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ سعودی رجیم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 103 فضائی حملے کیے ہیں۔ ان کے مطابق سعودی جارحیت میں مأرب، صعدہ، الحدیدہ، تعز، لحج اور الجوف صوبوں میں شہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے بتایا کہ یہ حملے خمیس مشیط اور طائف کے فوجی اڈوں سے اڑان بھرنے والے ایف 15 اور ٹائفون طیاروں کے ذریعے کیے گئے، جن کے نتیجے میں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر 24 گھنٹوں میں 91 سعودی حملے ہوئے، بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع

یمنی ترجمان کے مطابق آلِ سعود کی جانب سے حالیہ جارحیت کے آغاز سے اب تک یمن پر فضائی حملوں اور میزائلوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 563 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ روز یہ تعداد 4 ہزار 460 بتائی گئی تھی۔

یمنی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں میں سعودی رجیم نے تعز، الحدیدہ، صعدہ اور صنعاء میں شہریوں کے گھروں کو براہِ راست نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دو خواتین شہید جبکہ 12 شہری زخمی ہوئے، جن میں چھ خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔

12:18 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔