ریاض ایئرپورٹ اور مشرق مغرب پائپ لائن پر یمنی افواج کے ڈرون حملے

14 نومبر, 2026 12:58

شیعیت نیوز : یمنی مسلح افواج نے سعودی جارحیت کے جواب میں سعودی دارالحکومت ریاض میں دو مقامات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے بیان کے مطابق پہلی کارروائی میں ایک ڈرون کے ذریعے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا اور ڈرون اپنے ہدف پر کامیابی سے لگا۔ دوسری کارروائی میں دو ڈرونز کے ذریعے ریاض کے مشرق میں واقع سعودی رجیم کی مشرق سے مغرب تک تیل منتقل کرنے والی پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 کو نشانہ بنایا گیا، اور یمنی افواج کے مطابق یہ کارروائی بھی کامیابی سے اپنے ہدف پر لگی۔

یہ بھی پڑھیں : ینبع پر کامیاب ڈرون حملہ، مکہ والے دعوے کی تردید، ترجمان یمنی فوج

اس سے ایک روز قبل یمنی مسلح افواج نے اسی پائپ لائن کے پمپنگ اسٹیشن نمبر 7 پر ڈرون حملے کا اعلان کیا تھا۔ یہ پائپ لائن سعودی رجیم کے اہم تزویراتی راستوں میں شمار ہوتی ہے، جس کے ذریعے مشرقی علاقوں سے تیل بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع بندرگاہ ینبع تک پہنچایا جاتا ہے۔

آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی آمدورفت محدود ہونے کی صورت میں اس پائپ لائن کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ یمنی مسلح افواج گزشتہ دنوں کے دوران سعودی رجیم کے تیل اور اقتصادی ڈھانچے کو مسلسل کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

1:06 شام نومبر 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔