بحرین میں امریکی اڈوں پر نصب دو پیٹریاٹ ریڈاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، سپاہ پاسداران

22 نومبر, 2026 13:56

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے ایران کے خلاف مسلسل جارحیت اور ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے جواب میں بحرین کے الرفاع اور عوالی فوجی اڈوں پر موجود امریکی ٹھکانوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس میں امریکی فوج کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کے دو ریڈار ہدف بنے۔

سپاہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ مشترکہ جوابی کارروائی ’’یا ام البنین سلام اللہ علیہا‘‘ کے مبارک رمز کے تحت انجام دی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ امریکی سامراج کے دو جاسوس اور جنگی ڈرونز، ایم کیو ون اور ایم کیو نائن، نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے بعد ان اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سیریک حملے کے جواب میں بحرین میں امریکی ریڈار تباہ کر دیا، سپاہ پاسداران

دوسری جانب سپاہ پاسداران نے آبنائے ہرمز کے مشرق میں امریکہ کا بیسواں جدید جنگی و جاسوس ڈرون ایم کیو ون بھی مار گرانے کا اعلان کیا، جو طویل فاصلے تک پرواز کی صلاحیت رکھنے والے ای آر ورژن کا تھا۔ سپاہ کے مطابق یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مار گرایا جانے والا چوتھا امریکی ڈرون ہے۔

سپاہ پاسداران نے خبردار کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود مسلح افواج کی سرخ لکیر ہے اور کسی بھی ملک یا جارح قوت کی جانب سے اس کی خلاف ورزی کا جواب سخت اور فیصلہ کن کارروائی سے دیا جائے گا، جبکہ جارحیت جاری رہنے کی صورت میں ڈرونز کے پرواز کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

2:11 شام نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔