غزہ کے امتحان میں اکثر مسلم حکمران ناکام ہو چکے ہیں، علامہ سید ہاشم موسوی

21 نومبر, 2026 16:52

شیعیت نیوز : امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے مرکزی جامع مسجد و امام بارگاہ کلاں میکانگی روڈ کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام، بالخصوص بچے، دشمن کی مسلسل بمباری اور سخت موسمی حالات کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کی بے بسی دنیا بھر کے انسانوں، بالخصوص مسلم حکمرانوں کے لیے ایک بڑا الٰہی امتحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ اور فلسطین کے حوالے سے اس الٰہی امتحان میں مسلم حکمرانوں کی اکثریت ناکام ہو چکی ہے اور صیہونی مظالم کے مقابلے میں ان کا طرز عمل قابل غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں چار مسلم ممالک کی نشست اتحاد امت کیلئے مثبت قدم، علامہ ہاشم موسوی

علامہ سید ہاشم موسوی نے بحرین میں مومنین پر جاری مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کبھی پائیدار نہیں ہوتا، آل خلیفہ کے مظالم ہی ان کے زوال کا سبب بنیں گے اور ظالم تاریخ کے صفحات سے مٹ جائیں گے۔

یمن کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سعودی رجیم کی جانب سے یمن پر جاری بمباری کی مذمت کی اور کہا کہ آل سعود میدان جنگ میں یمنی مجاہدین کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں، اس لیے نہتے یمنی عوام کو نشانہ بنا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو بزدلی اور ظلم کی عکاسی ہے۔

1:59 صبح نومبر 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔