جامعۃ المصطفیٰ کراچی: سیرتِ زینبی اور خواتین کے کردار پر تحقیقی نشست کا انعقاد
جامعۃ المصطفیٰ کراچی
شیعیت نیوز : جامعۃ المصطفیٰ کراچی کے شعبۂ طالبات میں ’’حضرت زینب کبریٰ سلام الله علیہا، خواتین کے تاریخی کردار کا نمونہ‘‘ کے عنوان سے ایک علمی و تحقیقی پیش نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے نمائندے حجت الاسلام سید علی شمسی پور نے خصوصی شرکت کی۔ اس نشست کا مقصد سیرتِ زینبی کی روشنی میں خواتین کے سماجی، سیاسی اور تہذیب ساز کردار کا جائزہ لینا اور طلبہ کی تحقیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی انتخابات کے نتائج سامراجیت اور صہیونیت کے لیے نوشتہ دیوار ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
حجت الاسلام سید علی شمسی پور نے علمی ترقی میں مقالہ نویسی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے موضوع کے درست انتخاب، سابقہ تحقیقات کے جائزے، اور معتبر منابع سے استفادے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر حضرت زینب (س) کی سیرت کے تبلیغی، سماجی اور سیاسی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی تاکہ اسلامی معاشرے میں خواتین کے مقام اور ذمہ داریوں کو واضح کیا جا سکے۔ شعبۂ تحقیق کے زیر اہتمام ہونے والی اس نشست کا بنیادی مقصد طالبات کی زینبی طرزِ زندگی کے موضوع پر مقالہ نویسی کے مقابلے میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔







