محسن ملت کی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

09 نومبر, 2026 17:46

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ محسن ملت آیت اللہ شیخ محسن علی نجفیؒ کی علمی، دینی اور فلاحی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی اور ادارہ سازی کے حوالے سے ان کا کام ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے یہ بات علمائے کرام کے وفد کے ہمراہ جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے دورے کے موقع پر کہی۔

وفد میں علامہ سہیل اکبر شیرازی، مولانا منور حسین سولنگی، مولانا سید اختر نقوی، مولانا نصر اللہ نجفی، سید کرار حیدر اور استاد ماجد علی شامل تھے۔ وفد نے جامعۃ الکوثر کے پرنسپل علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، علامہ احمد حسین فخرالدین اور دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی اور بلوچستان و سندھ میں تبلیغ مذہب اہل بیت علیہم السلام پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا سید حسن رضوی کا دورہ جامعۃ الکوثر، مرقد محسن ملت پر حاضری

علامہ شیخ اسحاق نجفی نے وفد کو جامعۃ الکوثر اور محسن ملت کی دینی، تعلیمی اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ محسن ملت نے بلاغ القرآن کے نام سے قرآن مجید کا ترجمہ و حاشیہ لکھا، جبکہ تفسیر کوثر کے علاوہ وہ درجنوں اردو اور عربی کتب کے مصنف ہیں۔ وفد نے محسن ملت کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے تاثرات کی کتاب میں دینی تعلیم کے فروغ، تفسیر قرآن اور حوزہ ہائے علمیہ کے قیام و استحکام کے لیے محسن ملت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ شیخ اسحاق نجفی نے وفد کو 6 دسمبر بروز اتوار اسلام آباد میں منعقد ہونے والی محسن ملت کی تیسری برسی میں شرکت کی دعوت دی۔

12:17 صبح نومبر 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔