شیعہ علماء کونسل اسلام آباد کے اجلاس میں جعفریہ یوتھ کی حلف برداری

18 نومبر, 2026 19:03

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کا ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں جعفریہ یوتھ کے نوجوانوں نے حلف اٹھایا اور زون 5 کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت شیعہ علماء کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید علی بنیامین نقوی نے حاصل کی۔

علامہ سید علی بنیامین نقوی نے تنظیمی امور، عہدیداران کی ذمہ داریوں اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی ذمہ داریاں محض عہدوں کا نام نہیں بلکہ ایک دینی، ملی اور اجتماعی امانت ہیں، جن کا تقاضا ہے کہ تمام عہدیداران خلوص نیت، باہمی اتحاد، احساس ذمہ داری اور عملی جدوجہد کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے دفتر میں مجلس عزائے فاطمیہ

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کے صدر سید جاوید حسین بخاری نے جعفریہ یوتھ کے نوجوانوں سے حلف لیا، جس کے بعد دانیال کو جعفریہ یوتھ زون 5 کا صدر منتخب کیا گیا۔ علمائے کرام اور تنظیمی عہدیداران نے نومنتخب صدر کو مبارکباد پیش کی۔

اجلاس میں تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے، باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی اور سرپرستی میں تنظیمی مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں مولانا مہر فرحت عباس، مولانا سید محسن عباس، مولانا سید نقی عباس ہمدانی، مولانا راجہ اشفاق حسین اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

7:13 شام نومبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔