سرجانی ٹاؤن ایف آئی آر کے خاتمے کیلئے ملی جماعتوں کی انتظامیہ سے ملاقات

17 نومبر, 2026 17:43

شیعیت نیوز : کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شہادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے جلوس عزا پر درج ایف آئی آر کے خاتمے کے لیے مجلس وحدت مسلمین اور دیگر ملی جماعتوں کے رہنماؤں نے ضلع غربی کی انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، جس میں حکام نے مسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سینئر نائب صدر علامہ محمد صادق جعفری، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید زین رضا رضوی، عزاداری ونگ کراچی ڈویژن کے سید رضی حیدر رضوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ اطہر حسین مشہدی، ایس ایم نقی، سید علی حسین نقوی، عدیل نقوی اور ذوالفقار زیدی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سرجانی ٹاؤن جلوس عزا مقدمے پر کالعدم سپاہ صحابہ کی کراچی میں احتجاج کی دھمکی

انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ویسٹ، ڈپٹی کمشنر ویسٹ، اے ڈی سی ون اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ملاقات میں شریک ہوئے۔ ملی رہنماؤں نے جلوس عزا کے شرکاء کے خلاف درج مقدمہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر حکام نے سرجانی ٹاؤن کا مسئلہ جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ سرجانی ٹاؤن کی مسجد و امام بارگاہ امیر المومنینؑ سے برآمد ہونے والے جلوس عزا کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں علمائے کرام سمیت 400 سے 500 عزاداروں کو نامزد کیا گیا، جبکہ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل سمیت ملی جماعتیں اس مقدمے کو مسترد کر چکی ہیں۔

8:23 شام نومبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔