دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں نوحہ خواں سید ندیم رضا سرور شامل

17 نومبر, 2026 17:46

شیعیت نیوز : اردن کے معروف بین الاقوامی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں اور سفیر عزا سید ندیم رضا سرور کا نام بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

یہ تحقیقاتی ادارہ ہر سال دنیا بھر کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست مرتب اور جاری کرتا ہے، جس میں مذہبی، علمی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں نمایاں اثر رکھنے والی شخصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی شمولیت

اس فہرست میں گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی بھی مسلسل شامل چلے آ رہے ہیں۔ اس طرح سید ندیم رضا سرور اس عالمی فہرست میں شامل ہونے والی تشیع پاکستان کی دوسری شخصیت بن گئے ہیں۔

سید ندیم رضا سرور کی اس عالمی فہرست میں شمولیت کو تشیع پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ عزاداران اہل بیتؑ کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

8:11 شام نومبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔