آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کا وصال ملت اسلامیہ کا عظیم نقصان ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

18 نومبر, 2026 18:59

شیعیت نیوز : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا وصال عالم اسلام، بالخصوص مکتب اہل بیت علیہم السلام کے علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم علمی و روحانی نقصان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے اپنی عمر عزیز کا بیشتر حصہ علوم محمد و آل محمد علیہم السلام کی تعلیم و ترویج اور فقہ و اصول کی تدریس میں صرف کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کی رحلت

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی تربیت یافتہ علمی نسلیں مدتوں حوزہ ہائے علمیہ کے لیے سرچشمہ فیض و رہنمائی بنی رہیں گی۔

یاد رہے کہ آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی 105 برس کی عمر میں رحلت فرما گئے تھے۔ آج قم المقدسہ میں ان کی تشییع جنازہ ہوئی، جبکہ جمعرات کو مشہد مقدس میں تشییع کے بعد انہیں حرم امام رضا علیہ السلام کے جوار میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

7:13 شام نومبر 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔