آیت اللہ وحید خراسانی کی رحلت عظیم نقصان ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

17 نومبر, 2026 17:42

شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے فقیہ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام، مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی (قدس سرہ) کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس عالم ربانی کی رحلت فقاہت و مرجعیت، حوزہ ہائے علمیہ اور مکتب اہل بیتؑ کے تمام پیروکاروں کے لیے ایک عظیم اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرجع عالی قدر جہان تشیع اور حوزہ علمیہ کے ممتاز استاد کی جانکاہ رحلت کی خبر سے عالم تشیع اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے عقیدت مندوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب کے نمائندوں نے آیت اللہ وحید خراسانی کی عیادت کی

انہوں نے کہا کہ اس فقیہ جلیل القدر کے علمی و معنوی آثار، اخلاقی فضائل، تقویٰ و پرہیزگاری اور اہل بیت علیہم السلام سے مخلصانہ وابستگی ہمیشہ اہل علم اور مومنین کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اس جانکاہ مصیبت پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای، مراجع عظام تقلید، حوزہ ہائے علمیہ، مرحوم کے معزز خاندان اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔

8:23 شام نومبر 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔